’’سردار جی 3 ‘‘پر تنازع، نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے

یہ غنڈے صرف یہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے عوام کے درمیان ذاتی رابطے ختم ہو جائیں

منگل 1 جولائی 2025 12:53

’’سردار جی 3 ‘‘پر تنازع، نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)بالی وڈ کے معروف سینئر اداکار نصیرالدین شاہ پنجابی فلم سردار جی3 کی ریلیز پر ہونے والے تنازع پربالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے۔نصیرالدین شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں دلجیت کے ساتھ کھڑاہوں، بی جے پی کئی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھی کہ کب دلجیت پر حملہ کیا جائے اور ایسا لگتا ہے کہ آخرکار انہیں موقع مل گیا، دلجیت نے اس کاسٹ پر اس لیے ہامی بھری کیونکہ ان کا ذہن زہریلا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نصیر الدین شاہ نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ یہ غنڈے صرف یہ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے عوام کے درمیان ذاتی رابطے ختم ہو جائیں، کوئی مجھے پاکستان میں مقیم قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے اظہار محبت یا ان سے ملنے سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ مل کر فلم’’سردار جی 3‘‘ بنائی ہے جس کی ریلیز کو بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 01/07/2025 - 12:53:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :