اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں مزید پیش رفت

جمعہ 18 جولائی 2025 22:03

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں مزید پیش رفت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء)اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹس آ گئی ہیں، جن میں زہر دیے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ اداکارہ کی لاش سے 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فارنزک لیب بھیجے گئے تھے۔ ایم ایل او کی جانب سے موت کی وجہ باضابطہ طور پر جلد بتائی جائے گی۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے مردہ حالت میں ملنے والی پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس کو فارنزک رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق اداکارہ کی لاش سے لیے گئے 9 نمونے جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری بھیجے گئے تھے، جن کی کیمیکل ایگزامین رپورٹ میں زہر دیے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق موت کی اصل وجہ ایم ایل او کی حتمی رپورٹ میں واضح کی جائے گی، جو آئندہ 24 گھنٹوں میں موصول ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی تھی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر عدالتی بیلف فلیٹ پر پہنچا اور دروازہ نہ کھلنے پر زبردستی اندر داخل ہوا۔
وقت اشاعت : 18/07/2025 - 22:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :