معروف ہدایتکار شہزاد رفیق کی نئی فلم ویلکم ٹو پنجاب ، پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی، فلم کا آخری سپیل جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 جولائی 2025 12:25

معروف ہدایتکار شہزاد رفیق کی نئی فلم ویلکم ٹو پنجاب ، پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی، فلم کا آخری سپیل جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2025ء) معروف ہدایتکار شہزاد رفیق کی نئی فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی،فلم کا آخری سپیل جاری ہے جس کی شوٹنگ گزشتہ روز سے شروع کردی گئی اس فلم کوبلوچستان کے علاقے گڈانی میں فلم ویلکم ٹو پنجاب کے آخری سپیل کا آغاز ہوگیا ہدایتکار شہزاد رفیق نے گڈانی کے علاقے میں فلم کے گانے کے شارٹس ڈی او پی عادل عسکری سے عکسبند کروائے۔

(جاری ہے)

فلم کے ہیرو عادی خان اور زارا حیات پر گانا پکچرائز کیا گیا فلم کے پروڈیوسرصفدر ملک کا کہنا ہے کہ فلم ویلکم ٹو پنجاب قومی یک جہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر بنائی ہے،فلم میں ہر طرح کا مصالحہ شامل کیا گیا ہے۔شہزاد رفیق نے فلم کی کاسٹ سے بہترین کام لیا ہے، فلم پاکستان کے یوم آزادی چودہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/07/2025 - 12:25:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :