عدالت نے علی حیدرگیلانی اغواء کیس میں گرفتار ملزم بلال لانگ کو ضمانت پر رہا کردیا

ہفتہ 27 جون 2015 20:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کے اغواء کیس میں گرفتار ملزم بلال لانگ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔ ملزم کو مدعی کی عدم پیر وی پر رہا کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر کے اغواء میں ملوث ملزم بلال لانگ کو کیس کی عدم پیروی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، عدالت نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کیس کی پیروی کیلئے متعدد بار نوٹس جاری کئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔(اح)

متعلقہ عنوان :