معروف ریکارڈنگ کمپنی ای ایم آئی کا سلمان خان کو ان نئی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں مشہور پاکستانی قوالی بغیر اجازت شامل کرنے پر قانونی نوٹس بھیج

جمعرات 9 جولائی 2015 22:26

معروف ریکارڈنگ کمپنی ای ایم آئی کا سلمان خان کو ان نئی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں مشہور پاکستانی قوالی بغیر اجازت شامل کرنے پر قانونی نوٹس بھیج

اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ءپاکستان کی معروف ریکارڈنگ کمپنی ای ایم آئی کے وکیل ماجد بشیر نے مشہور بھارتی فلم سٹار سلمان خان کو ان کی 17 ۔ جولائی کو ریلیز ہونے والی نئی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں مشہور پاکستانی قوالی ”بھر دو جھولی میری یامحمد“ کو بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اورخبردار کیا ہے کہ فلم کی نمائش سے قبل بلا اجازت فلم میں شامل کی گئی قوالی کو فوری طور پر ہدف کیا جائے۔

جاری بیان کے مطابق انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس قوالی کوپاکستان میں پونم الہ آبادی نے لکھا اور 1975 میں صابری برادران حاجی غلام فرید صابری مرحوم اور حاجی مقبول صابری نے ریکارڈ کرایا جس کا معاہد ہ ای ایم آئی کمپنی سے کیا گیا اور اس پروڈکشن کو پاکستان میں کاپی رائٹ رجسٹریشن سرٹیفیکٹ نمبر16556 کے تحت رجسٹر کرایا گیا۔

(جاری ہے)

ماجد بشیر نے کہاکہ ای ایم آئی ریکارڈنگ کمپنی سے باضابطہ معاہدے یا تحریری اجازت کے بغیر اس قوامی کو فلم میں شامل نہیں کیا جاسکتا او رنہ ہی ری پروڈیوس کیا جا سکتا ہے۔

ماجد بشیر کے مطابق ای ایم آئی پاکستان کا یہ کہنا ہے کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں بھردو جھولی میری یا محمد کو بغیر اجازت شامل کیا گیا ہے اور اسے عدنان سمیع خان نے گایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس غیر قانونی اقدام پروہ اپنے موکل کی طرف سے قانونی کاروائی کا حق رکھتے ہیں اور اس کے لئے پروڈکشن ہاوس کے مالک کبیر خان، سلمان خان، عدنان سمیع خان، ٹی سیریز بھارت اور پاکستان میں میڈیا کنسرنز ٹی سیریز کے نمائندے کو قانونی نوٹس بھیجوا دیئے گئے ہیں اور یہ کہا گیا ہے اس قانونی نوٹس کی وصولی کے تین دن کے اندر کاپی رائٹس اونر سے تحریری اجازت نامہ حاصل کیا جائے بصورت دیگر قوالی کو فلم میں شامل نہ کیا جائے اور اگر قانونی نوٹس کے باوجود قوالی کو فلم میں شامل کیا گیا تو اس کی نمائش پرفلم پروڈیوسر ، سلمان خان ، عدنان سمیع خان اور جن سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش کی جائے گی ان کے خلاف سول اور کریمنل مقدمات اور ہرجانے کے دعوے بھی دائر کئے جائیں گے ۔

ماجد بشیر کے مطابق اس سلسلے میں کاروائی کے لئے قانونی نوٹس سے چیئرمین فلم سینسر بورڈ پاکستان اور چیئرمین انٹیلکچوئل پراپرٹی پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ `

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 22:26:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :