رینا رائے نے دوبارہ شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا

پیر 27 جولائی 2015 14:47

رینا رائے نے دوبارہ شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) ماضی کی مشہور اداکارہ اور پاکستانی کرکٹر محسن حسن خان کی سابقہ اہلیہ رینا رائے نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی ختم کرتے ہوئے دوبارہ انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ وکاس گپتا کے ڈرامہ پراجیکٹ رانی محل میں کام کریں گی ۔ رینا رائے نے آخری بار 2002 میں اپنی بہن پرکھا رئے کے ٹی وی شو میں اینا مینا ڈیکا میں کام کیا تھا۔ وکاس گپتا کے ڈرامے میں رینا رائے راج ماتا کے کردار میں دکھائی دیں گی ۔

وقت اشاعت : 27/07/2015 - 14:47:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :