مشکل دور میں صرف سلمان خان نے میرا ساتھ دیا، سنیل شیٹی

دبنگ خان اور میں نے ایک ساتھ انڈسٹری میں قدم رکھا، آج تک دونوں کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا ، گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:55

مشکل دور میں صرف سلمان خان نے میرا ساتھ دیا، سنیل شیٹی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ مشکل دور میں صرف سلمان خان نے میرا ساتھ دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ سلمان خان میرے بہت اچھے دوست ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم انڈسٹری میں میرے مشکل دور میں صرف ایک دوست سلمان خان ہی نے میرا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اور دبنگ خان نے ایک ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا جس کے بعد آج تک دونوں کی دوستی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ سلمان کی پروڈکشن میں بنی حال ہی ریلیز ہونیوالی فلم ’ہیرو‘ میں سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا نے سورج پنچولی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 12:55:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :