بھارت میرا گھر اور مجھے اس سے محبت ہے ، پاکستانی حکمران اب معاملہ ختم کریں،عدنان سمیع خان

بدھ 18 نومبر 2015 21:00

بھارت میرا گھر اور مجھے اس سے محبت ہے ، پاکستانی حکمران اب معاملہ ختم کریں،عدنان سمیع خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) معروف گلورعدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارت میرا گھر ہے اور مجھے اس سے محبت ہے ، اب پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔بھارتی شہریت کے حصول کے لئے عدنان سمیع آئے روز متنازعہ بیانات اور ٹوئیٹر پیغامات جاری کر رہے ہیں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میرا دل ہمیشہ بھارت کے لئے دھڑکتا ہے ، پاکستان کبھی واپس نہیں جانا چاہتا۔

عدنان سمیع 2001 ء سے بھارت میں وزٹ ویزہ پرمقیم تھے۔ ویزہ مدت میں بار بار توسیع کرا لیتے تھے جبکہ رواں سال اکتوبرمیں انہیں بھارتی شہریت سے نوازا گیا ہے۔ تاہم عدنان سمیع کے ایسے متنازعہ بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انہیں ’’پاکستانی شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ ‘‘ دینے کو تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جب تک عدنان سمیع کو پاکستان کی جانب سے کلین چٹ نہیں مل جاتی وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ عدنان سمیع نے 2013 میں بھی بھارتی شہریت کے لئے ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ میں درخواست دی تھی تاہم اس وقت ان کی درخواست منسوخ کردی گئی تھی۔بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دے دی تھی اوراپنا قومی شناختی کارڈ واپس کردیا تھا۔ان کا پاسپورٹ تاحال کارآمد تھا لیکن جب یہ بات وزیرِداخلہ نثار علی خان کے علم میں آئی تو انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو فوری طور پرعدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 21:00:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :