بھارت میرا گھر اور مجھے اس سے محبت ہے ، پاکستانی حکمران اب معاملہ ختم کریں،عدنان سمیع خان
بدھ 18 نومبر 2015 21:00
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) معروف گلورعدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارت میرا گھر ہے اور مجھے اس سے محبت ہے ، اب پاکستانی حکمران اس معاملے کو ختم کریں۔بھارتی شہریت کے حصول کے لئے عدنان سمیع آئے روز متنازعہ بیانات اور ٹوئیٹر پیغامات جاری کر رہے ہیں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میرا دل ہمیشہ بھارت کے لئے دھڑکتا ہے ، پاکستان کبھی واپس نہیں جانا چاہتا۔
عدنان سمیع 2001 ء سے بھارت میں وزٹ ویزہ پرمقیم تھے۔ ویزہ مدت میں بار بار توسیع کرا لیتے تھے جبکہ رواں سال اکتوبرمیں انہیں بھارتی شہریت سے نوازا گیا ہے۔ تاہم عدنان سمیع کے ایسے متنازعہ بیانات سے نالاں پاکستانی حکومت انہیں ’’پاکستانی شہریت منسوخی کا سرٹیفیکیٹ ‘‘ دینے کو تیار نہیں ہے۔(جاری ہے)
جب تک عدنان سمیع کو پاکستان کی جانب سے کلین چٹ نہیں مل جاتی وہ بھارتی شہریت حاصل نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ عدنان سمیع نے 2013 میں بھی بھارتی شہریت کے لئے ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ میں درخواست دی تھی تاہم اس وقت ان کی درخواست منسوخ کردی گئی تھی۔بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دے دی تھی اوراپنا قومی شناختی کارڈ واپس کردیا تھا۔ان کا پاسپورٹ تاحال کارآمد تھا لیکن جب یہ بات وزیرِداخلہ نثار علی خان کے علم میں آئی تو انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو فوری طور پرعدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
-
بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.