ہالی ووڈ میں سال دوہزار آٹھ کی پہلی فلم چارلی ولسن وار کا لندن میں پریمیئر شو

جمعرات 10 جنوری 2008 12:29

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 10. جنوری2008) ہالی ووڈ میں سال دوہزار آٹھ کی پہلی ۔۔۔ فلم چارلی ولسن وار ۔۔۔کا پریمیئر شو لندن میں ہوا ۔ فلم میں ٹام ہنیکس ہیرو کے طور پر جلوہ گر ہوئے ہیں، اس فلم میں انہوں نے ایک شرابی اور نااہل سیاسی رہنما کا کردار ادا کیا ہے جبکہ تین سال سلور اسکرین سے غائب رہنے کے بعد جولیا رابرٹس بھی اس فلم میں نظر آئیں گی تاہم وہ پریمئر شو میں‌نہیں آسکی ۔

(جاری ہے)

فلم کے ڈائریکٹر کئی آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر مائیک نکولس ہیں۔ فلم سابق سوویت یونین میں امریکی سی آئی اے کی کارروائیوں کے گرد گھومتی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ سال دوہزار آٹھ کی یہ فلم شائقین کے دلوں کو چھولے گی ۔ فلم کو پانچ ایوارڈز کے لئے نامزد کیاجا چکا ہے اور یہ پورے برطانیہ میں گیارہ جنوری سے نمائش کے لئے پیش جائے گی۔
وقت اشاعت : 10/01/2008 - 12:29:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :