لاہور : بھارتی اداکار اوم پوری ریحام خان کے سوال پر غصہ ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 17:58

لاہور : بھارتی اداکار اوم پوری ریحام خان کے سوال پر غصہ ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : بھارتی اداکار اوم پوری فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان کے شہر لاہور میں موجود تھے جب ریحام خان نے انہیں اپنے ٹی وی شو ”تبدیلی ریحام خان کے ساتھ“ میں شرکت کی دعوت دی ۔ پروگرام کے دوران ریحام خان نے بھارتی اداکار اوم پوری سے دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور مسائل کے حل پر بات چیت کی جس پر بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ایک ایسی میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہئیے جس میں دونوں ممالک کے صحافی اور میڈیا نمائندے شرکت کریں۔

گفتگو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ ہمارے یہاں تو بھارت کے ساتھ مل کر پروگرامز بھی کیے جاتے ہیں جس میں ہماری جانب سے تعاون بھی کیا گیا تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسے پروگرامز کو ریٹنگ کے حصول کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر بھارتی اداکار اوم پوری نے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کیا آپ ان دو تین پروگرامز کی وجہ سے پورے ہندوستان کو بدنام کریں گی۔ جس پر ریحام خان نے اپنے سوال کا دفاع کرتے ہوئے بات کو ختم کیا۔

وقت اشاعت : 22/12/2015 - 17:58:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :