لاہور : بھارتی اداکار اوم پوری ریحام خان کے سوال پر غصہ ہو گئے
سمیرا فقیرحسین منگل 22 دسمبر 2015 17:58
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22 دسمبر 2015 ء) : بھارتی اداکار اوم پوری فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان کے شہر لاہور میں موجود تھے جب ریحام خان نے انہیں اپنے ٹی وی شو ”تبدیلی ریحام خان کے ساتھ“ میں شرکت کی دعوت دی ۔ پروگرام کے دوران ریحام خان نے بھارتی اداکار اوم پوری سے دونوں ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور مسائل کے حل پر بات چیت کی جس پر بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ایک ایسی میڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہئیے جس میں دونوں ممالک کے صحافی اور میڈیا نمائندے شرکت کریں۔گفتگو کے دوران ریحام خان نے کہا کہ ہمارے یہاں تو بھارت کے ساتھ مل کر پروگرامز بھی کیے جاتے ہیں جس میں ہماری جانب سے تعاون بھی کیا گیا تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسے پروگرامز کو ریٹنگ کے حصول کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
جس پر بھارتی اداکار اوم پوری نے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کیا آپ ان دو تین پروگرامز کی وجہ سے پورے ہندوستان کو بدنام کریں گی۔ جس پر ریحام خان نے اپنے سوال کا دفاع کرتے ہوئے بات کو ختم کیا۔
مزید اہم خبریں
-
فوراً شادی کر لیں؟
-
سن 2050 تک متوقع زندگی کی میعاد پانچ برس تک بڑھ سکتی ہے
-
ہم نے سم بند کرنے سے نہیں نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکا تھا،عدالت
-
عمران خان کی تصویر لیک کا معاملہ، سپریم کورٹ میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد
-
قانون میں کہاں لکھا ہے چیف جسٹس حکومت کو ججوں کا پینل دے گا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
-
بھارت میں متنازع قانون کے تحت شہریت سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع
-
یہ وردی نہیں قومی خدمت ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے،مریم نواز
-
ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون پر عمل ہو،مولانا فضل الرحمان
-
عراق: بدعنوانی اور گروہ بندی ملکی ترقی میں رکاوٹ، پلیشچارٹ
-
فلسطینی سرجن کی اسرائیلی حراست میں ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ
-
انسانی وقار جنسی و صنفی رحجانات سے بالاتر ہونا چاہیے، گوتیرش
-
پاکستان کی آم کی پیدوار میں رواں سال بھی کمی ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.