میں نے ہمیشہ محنت سے اداکاری کی ہے اور اس وجہ سے منفرد مقام حاصل کیا ہے ‘ مدیحہ افتخار

پیر 4 اپریل 2016 13:57

میں نے ہمیشہ محنت سے اداکاری کی ہے اور اس وجہ سے منفرد مقام حاصل کیا ہے ‘ مدیحہ افتخار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء) ماڈل و اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ محنت سے اداکاری کی ہے اور اس وجہ سے منفرد مقام حاصل کیا ہے مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دو۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مدیحہ افتخار نے کہا کہ مجھے بے شمار ڈراموں میں اداکاری کی آفرز ہوتی ہیں لیکن میں نے صرف معیاری کام کرنے کا ہی تہیہ کیا ہوا ہے او ر یہ ہی میری کامیابی کی وجہ بھی ہے میں کم کام پر یقین رکھتی ہوں اس وقت میرے کئی ڈرامے آن ائیر ہیں جن میں میرے کرداروں کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد ہے جو میرے کام کو ہمیشہ ہی پسند کرتی ہے۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 13:57:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :