کبھی فلم بنائی تو” بہن “کو کاسٹ کروں گا ‘ رندیپ ہڈا

جمعرات 19 مئی 2016 13:45

کبھی فلم بنائی تو” بہن “کو کاسٹ کروں گا ‘ رندیپ ہڈا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مئی۔2016ء) معروف بھارتی اداکار رندیپ ہڈا کا کہنا ہے کہ اگر انھیں زندگی میں کبھی بھی فلم بنانے کا موقع میسر آیا تو وہ اس میں اپنی بہن انجلی کو اداکاری کا چانس ضرور دیں گے۔

(جاری ہے)

رندیپ ہڈا نے حال ہی میں ایک لیڈنگ ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انکی بڑی بہن کو اداکاری کرنے کا بے حد شوق ہے اور وہ بہت اچھی اداکاری کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں پس انھوں نے جب بھی فلم بنائی وہ اس میں اپنی بہن کو ضرور کاسٹ کریں گے۔

خیال رہے زندیپ ہڈا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سر بجیت“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ انھوں نے اسی سلسلے میں حال ہی میں فرانس میں منعقد کیے جانے والے کینز فلم فیسٹیول میں بھی اداکارہ ایشوریا رائے اور ریچا چڈا کے ہمراہ شر کت کی۔ واضح رہے سر بجیت میں رندیپ ہڈا پاکستان میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جبکہ ایشوریا رائے رندیپ ہڈا کی بہن اور ریچا چڈا اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 19/05/2016 - 13:45:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :