ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلر جاری

ہفتہ 28 مئی 2016 14:16

ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مئی۔2016ء) ہالی ووڈکی اینی میٹڈفلم ننجاٹرٹلزٹوکانیاٹریلرجاری کردیاگیاہے،فلم رواں برس تین جون کوسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ فلم ”ٹین ایج میوٹینٹ ننجا ٹرٹلز ٹو“ کی کہانی میں ایک گروہ شہر کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر تا ہے لیکن ننجا ٹرٹلز شہر کو بچانے کے لیے واپس آتے ہیں اور دشمنوں کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔فلم کی ہدایت کاری ڈیو گرین نے دی ہے فلم کی کاسٹ میں اداکار ایلن رچسن، میگن فوکس، اسٹیفن ایمل، لارا لائنے، ولیم فچنر اور الیزینڈرا ایمبروسیو شامل ہیں۔فلم آئندہ ہفتے تین جون کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:16:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :