وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کا عمران خان کیلئے خصوصی گانا

اتوار 5 جون 2016 13:27

وینا ملک کے شوہر اسد خٹک کا عمران خان کیلئے خصوصی گانا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جون۔2016) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ کوہاٹ میں عمران خان کے جلسہ میں شریک ہوں گی۔ بتایا کہ اسد خٹک عمران خان کے لئے گانا بھی تیار کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مداح ہیں۔ اور اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ کوہاٹ میں عمران خان کے جلسہ میں شریک ہوں گی۔ وینا ملک نے میڈیا کو بتایا کہ اسد خٹک چیئرمین تحریک انصاف کیلئے گانا بھی تیار کررہے ہیں۔ جسے جلد مکمل کرلیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 13:27:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :