چین نے لیڈی گاگا پر پابندی عائد کر دی

منگل 28 جون 2016 22:34

چین نے لیڈی گاگا پر پابندی عائد کر دی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون ۔2016ء ) چین نے لیڈی گاگا کی دلائی لامہ سے ملاقات کے بعد اہم اعلان کیا ہے ۔چین کے میڈیا کے حوالے سے قائم ادارے کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی میڈیا پر لیڈی گا گا کے موسیقی اور ان کے انٹرویوز نشر کرنے پر ہر قسم کی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دلائی لامہ چین کے علاقے تبت کی آزادی کی مہم چلا رہے ہیں اور حال ہی میں اپنے امریکی دورے پر انہوں نے مشہور امریکی سنگر لیڈی گا گا سے ملاقات کی تھی ۔ چین نے دونوں شخصیات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد لیڈی گا گا کی چینی میڈیا کے ذریعے موسیقی اور خیالات کے اظہار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 28/06/2016 - 22:34:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :