بالی ووڈ‘ سلمان خان اور سنی لیونی دس برس کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے بھارتی اداکار

ہفتہ 16 جولائی 2016 13:37

بالی ووڈ‘ سلمان خان اور سنی لیونی دس برس کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کئے جانے والے بھارتی اداکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سنی لیونی گزشتہ دس برس کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانیوالے بھارتی اداکار اور اداکارہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور سنی لیون گزشتہ دس برس کے دوران گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانیوالے بھارتی اداکار اور اداکارہ بن گئے، سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان ، اکشے کمار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو تلاش کیاگیا اوروہ فہرست میں دوسری سے پانچویں پوزیشن پر رہے۔

ہیروئنز کی تلاش میں کترینہ ، کرینہ ، کاجول ، دیپکا پڈوکون ، ایشوریا رائے ، پریانکا چوپڑا ، تمنا بھاٹیہ ، عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا دوسرے سے دسویں نمبر پر رہیں۔کلاسیکل اداکاروں میں فہرست میں امیتابھ بچن اور اداکارہ ریکھا سرفہرست رہیں جب کہ گلوکاروں میں ہنی سنگھ کو سب سے زیادہ مرتبہ تلاش کیاگیا۔

وقت اشاعت : 16/07/2016 - 13:37:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :