متوسط گھرانے سے تعلق ہے اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتا ہوں‘ جان ابراہم

پیر 18 جولائی 2016 14:16

متوسط گھرانے سے تعلق ہے اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتا ہوں‘ جان ابراہم

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ ہیرو جان ابراہم نے کہا ہے کہ ان کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اس لئے وہ اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان ابراہم کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ میں ایوارڈز کی تقریبات میں نہیں جاتا لیکن فلاحی سرگرمیوں میں ضرورحصہ لیتا ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والدین کا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اور میں اب بھی خود کو متوسط طبقے سے ہی سمجھتا ہوں، اسی لیے اپنی اقدار کو اچھی طرح جانتا ہوں اور نوجوانوں سے بھی کہوں گا کہ وہ اپنی اقدار کوکبھی نہ کھوئیں۔

جان ابراہم نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ”جسم“ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم ”دھوم“ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ جان ابراہم نے فلموں میں متعدد اہم کردارادا کئے لیکن وہ ایکشن ہیرو کی حیثیت سے ہی پہچانے گئے تاہم فلموں میں بھاری معاوضہ لینے کے باوجود وہ خود کو اب بھی متوسط طبقے کا فرد ہی قرار دیتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/07/2016 - 14:16:21

Rlated Stars :