شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی جیا نے خوبرو لڑکی کا روپ دھار لیا
ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوگیا
اتوار 31 جولائی 2016 11:47
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ میں جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوگیا ہے۔بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم’’کل ہو نا ہو‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا جب کہ ننھی اداکارہ نے فلم میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کو رونے پر مجبور کردیا۔
ننھی اداکارہ نے اپنی پہلی فلم سے ہی خوب شہرت حاصل کی اور سب کو اپنا گرویدہ بنالیاتھا جب کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈیڈلائین‘‘ میں بھی عرفان خان کی بیٹی کا کردار کیا جسے سب نے پسند کیا۔(جاری ہے)
اداکارہ جھنک شکلا نے سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور چھوٹی اسکرین پر بھی خوب شہرت حاصل کی لیکن جلد ہی فلمی دنیا سے الگ ہوگئیں۔
ننھی اداکارہ جھنک شکلااب خوبرو لڑکی کا روپ دھاچکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔اداکارہ جھنک شکلا اداکاری کے بعد تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے میں مگن ہیں اور تعلیم مکمل ہونے تک فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Aaron Taylor-Johnson
Sara Loren
Julianne Moore
Rakesh Roshan
Willa Holland
Leonardo DiCaprio
Jennifer Lawrence
Emily Browning
Hamza Ali Abbasi
Salman Khan
Selena Gomez
Kader Khan
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کا یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں