شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی جیا نے خوبرو لڑکی کا روپ دھار لیا
ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوگیا
اتوار 31 جولائی 2016 11:47
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ میں جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن سا ہوگیا ہے۔بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم’’کل ہو نا ہو‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا جب کہ ننھی اداکارہ نے فلم میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کو رونے پر مجبور کردیا۔
ننھی اداکارہ نے اپنی پہلی فلم سے ہی خوب شہرت حاصل کی اور سب کو اپنا گرویدہ بنالیاتھا جب کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈیڈلائین‘‘ میں بھی عرفان خان کی بیٹی کا کردار کیا جسے سب نے پسند کیا۔(جاری ہے)
اداکارہ جھنک شکلا نے سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور چھوٹی اسکرین پر بھی خوب شہرت حاصل کی لیکن جلد ہی فلمی دنیا سے الگ ہوگئیں۔
ننھی اداکارہ جھنک شکلااب خوبرو لڑکی کا روپ دھاچکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔اداکارہ جھنک شکلا اداکاری کے بعد تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے میں مگن ہیں اور تعلیم مکمل ہونے تک فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.