فلم انڈسٹری میں بقاء کا انحصار سخت محنت پر ہے،اداکارہ لیزا ہیڈن

پیر 1 اگست 2016 14:52

فلم انڈسٹری میں بقاء کا انحصار سخت محنت پر ہے،اداکارہ لیزا ہیڈن
ممبئی۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اگست۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بقاء کا انحصارفلمی بیک گراؤنڈ نہیں بلکہ سخت محنت پر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لیزا ہیڈن نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے فلمی بیک گراؤنڈ کو فلم انڈسٹری میں رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سخت محنتی ‘ باصلاحیت ہیں تو فلم انڈسٹری میں آپ کی بقاء ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ فلم نگری میں کامیابی کے لئے طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے اور اس کے لئے مستقبل مزاجی اورسخت محنت کرنی پڑتی ہے۔

وقت اشاعت : 01/08/2016 - 14:52:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :