تھرلر فلم’مکینک ریسریکشن‘کی نئی جھلکیاں جاری

فلم کیکہانی پیشے سے چھٹکارہ حاصل کرنے والیپیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے، فلم 26اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 14 اگست 2016 16:17

تھرلر فلم’مکینک ریسریکشن‘کی نئی جھلکیاں جاری

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ ایکشن فلم مکینک ریسریکشن (Mechanic Resurrection)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینس جینسل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے جو اس اس پیشے سے چھٹکارہ حاصل کرلیتا ہے لیکن پھر ایک مصیبت میں پھنس کر دوبارہ قتل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں جیسن اسٹیتھم،ٹومی لی جونز،جسیکا البا،مائیکل ییوہ،سام ہیزلڈین اور نتالے برن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ولیم چارٹ آف کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 26اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

وقت اشاعت : 14/08/2016 - 16:17:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :