حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں‘ ٹائیگر شیروف

منگل 16 اگست 2016 13:19

حب الوطنی کے لیے کسی فلم کی ضرورت نہیں‘ ٹائیگر شیروف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2016ء) بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے ٹائیگر شروف نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا کہ حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے بھارتی عوام کو کسی فلم کی ضرورت ہے۔بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ بھارتی افواج کی ٹریننگ سے بہت متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

اگر انہیں اپنے والد کی طرح ’بارڈر‘ جیسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور کریں گے۔یوم آزادی سے متعلق سولات پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام ویسے ہی محب وطن ہے۔ جب ہم کوئی کرکٹ میچ جیتتے ہیں یا اولمپکس میں کسی بھارتی کھلاڑی کو کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں تو ہماری حب الوطنی کے جذبات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہمیں خاص طور پر حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے کسی بالی ووڈ فلم کی ضرورت نہیں۔
وقت اشاعت : 16/08/2016 - 13:19:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :