- Home
- شوبز
- ”پاکستان جہنم نہیں ہے “کہنے پربھارتی ادارکارہ اور سیاستدان رمیا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ..
”پاکستان جہنم نہیں ہے “کہنے پربھارتی ادارکارہ اور سیاستدان رمیا کے خلاف غداری کا مقدمہ درج
منگل 23 اگست 2016 16:01
(جاری ہے)
انھوں نے بظاہر یہ بات بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ایک بیان کے جواب میں کہی تھی۔
بغاوت کا مقدمہ قائم کیے جانے کے بعد رمیا نے بنگلور میں ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں اور انھوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے جس کے لیے وہ معافی مانگیں۔انھوں نے کہا کہ معافی مانگنا میرے لیے سب سے آسان کام ہے لیکن یہ مسئلے کا حل نہیں، آج کل ملک میں حالات کچھ ایسے ہیں کہ کسی کے بھی خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور میرے خیال میں اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔رمیا کے خلاف مقدمہ ایک وکیل کے وٹل گوڑا کی شکایت پر قائم کیا گیا ہے۔ مقدمے کی ابتدائی سماعت27 اگست کو ہو گی۔کرناٹک میں بی جے پی اور اس کی طلبہ تنظیم کے کارکن رمیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یا تو وہ معافی مانگیں یا پاکستان چلی جائیں۔ سوشل میڈیا میں بھی ان کے بیان پر بحث جاری ہے۔ بعض ان کی حمایت ہیں اور بعض انھیں پاکستان چلے جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔گذشتہ ہفتے ہی انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بھی پولیس نے بغاوت کا مقدمہ قائم کیا تھا جس کے بعد ایمنیسٹی نے بھارت میں اپنا کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ ایمنیسٹی کے ایک پروگرام میں دیش مخالف نعرے بلند کیے گئے تھے۔بھارت میں گذشتہ چند مہینوں سے بغاوت سے متعلق قانون پر بحث جاری ہے اور شہری حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا الزام ہے کہ اظہار خیال کی آزادی کو ختم کرنے کے لیے اس قانون کا بے جا استعمال کیا جارہا ہے۔یہ بحث اس وقت شروع ہوئی تھی جب جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار اور بعض دیگر طلبہ کے خلاف بغاوت کے مقدمات قائم کیے گئِے تھے۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کی سالمیت کے خلاف نعرے لگائے تھے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Tatiana Maslany
Saira Naseem
Shreya Ghoshal
Mohib Mirza
Frida Khanam
Shagufta Ejaz
Christoph Waltz
Gul Panra
Zoe McLellan
Christine Taylor
Dylan O'Brien
Olivia Cooke
Showbiz News In Urdu
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ میں کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
الحمراء میں لیبرڈے کی مناسبت سے ڈرامہ ’’اوئے چھوٹے‘‘ پیش کیا گیا