قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی قوی،قندیل بلوچ ملاقات میں تیسرے شخص کی موجودگی کاانکشاف

جمعہ 23 ستمبر 2016 14:30

قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی قوی،قندیل بلوچ ملاقات میں تیسرے شخص کی موجودگی کاانکشاف
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 ستمبر۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی قوی،قندیل بلوچ ملاقات میں تیسریشخص کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں پراسیکیوشن برانچ نے پولیس کو مفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش کرکے چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی جبکہ مفتی قوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات میں تیسرے شخص کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ پراسیکیوشن برانچ کی جانب سے مہلت ملنے کے باوجود پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں تاحال نہ تو چالان پیش کیا ہے اور نہ ہی مقتولہ کے والدین اور مفتی عبدالقوی سمیت دیگر ملزموں کو شامل تفتیش کیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے اٹھارہ ستمبر کو چالان پیش کرنا چاہا تھا جس پر پراسیکیوٹررانا جاویدنے 16اعتراضات لگا کر واپس کردیا تھا۔دوسری جانب تحقیقات کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ مفتی قوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات کے دوران کوئی تیسرا شخص بھی موجود تھا اور اس حوالے سے پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2016 - 14:30:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :