شرمین عبید کی ڈاکیومنڑی کے لیے امریکی ایوارڈ

اس فلم کو اس سے قبل لندن کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی آڈینس جوائس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:35

شرمین عبید کی ڈاکیومنڑی کے لیے امریکی ایوارڈ
پنسلوینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اکتوبر۔2016ء) شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری’ ’سونگ آف لاہور“ کو 11ویں سلک اسکرین ایشن امریکن فلم فیسٹیول میں آڈینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں سلک اسکرین آرگنائزیشن کی جانب سے لوگوں میں اشیا کے فن کی بیداری میں اضافہ کرنے کے لیے اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

’سونگ آف لاہور‘ کی ٹیم نے اس مثبت خبر کا اعلان اپنے فیس بک اکاوٴنٹ پر کیا۔

اس فلم میں لاہور کے ایک کلاسیکی میوزک گروپ کو پیش کیا گیا ہے جن کی ایک البم نے انہیں مقبولیت دلوائی۔اس فلم کو اس سے قبل لندن کے انڈین فلم فیسٹیول میں بھی آڈینس جوائس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، فلم کی نمائش 2015 میں ٹریبیکا فلم فیسٹیول میں بھی کی گئی جہاں اسے بہترین ڈاکیومنٹری کے زمرے میں بھی نامزد کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/10/2016 - 11:35:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :