’فواد خان کا سر’ کاٹ‘ کر اس کی جگہ سیف علی خان کا سر لگایا جائے گا‘ ہندو جنونیت میں حد سے آگے نکل گئے

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

’فواد خان کا سر’ کاٹ‘ کر اس کی جگہ سیف علی خان کا سر لگایا جائے گا‘ ہندو جنونیت میں حد سے آگے نکل گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد فلم ساز کرن جوہر پاکستانی اداکار فواد خان کو سیف علی خان سے تبدیل کرسکتے ہیں۔فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی فنکار فواد خان کا چہرہ سیف علی خان سے تبدیل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٴْ میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فلم اے دل ہے مشکل کے فلم سازاس بات پر غور کر رہے ہیں کہ اداکار فواد خان کا چہرہ سیف علی خان سے تبدیل کردیا جائے ٬ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرن جوہر کی فلم دیوالی پر ریلیز ہوگی لیکن پاکستان مخالف حالات کی وجہ سے انہیں دہری اذیت کا سامنا ہے کیونکہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور فواد خان کی جگہ کسی اور اداکار کو لے کر دوبارہ شوٹنگ نہیں کی جاسکتی۔

اب کرن جوہر سکرپٹ میں ایسی موافقت پیدا کرنا چاہتے ہیں جس سے یہ تاثر ملے کہ وہ بھارتی شہری ہیں اور فلم چل سکے اسی لیے فواد خان کا چہرہ سیف علی خان سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 10/10/2016 - 20:10:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :