کمپیوٹر کیلئے خطرناک بالی ووڈ سٹار

اگر تو آپ بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں جاننے کے عادی ہیں تو جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس اور میل ویئر کا شکار بناسکتی ہی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 21:18

کمپیوٹر کیلئے خطرناک بالی ووڈ سٹار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اگر تو آپ بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں جاننے کے لیے سرچ کرنے کے عادی ہیں تو یہ جان لیں کہ کچھ اداکاروں کے بارے میں گوگل سرچ کرنا آپ کے کمپیوٹرز کو وائرس اور میل ویئر کا شکار بناسکتی ہے۔یہ بات انٹیل سیکیورٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس میں ان بولی وڈ اسٹارز کی درجہ بندی کی گئی ہے جن کے بارے میں سرچ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر کوئی سوناکشی سنہا کے بارے میں کچھ سرچ کرتا ہے تو اس بات کا خطرہ 11 فیصد زیادہ ہوتا ہے کہ اس کا سامنا وائرس یا میل ویئر سے ہوگا۔اگر سوناکسی سنہا پلس ٹورینٹ لکھ کر سرچ کیا جائے تو 21 فیصد امکانات کمپیوٹر کے لیے نقصان دہ کسی ویب سائٹ کھلنے کے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوناکشی سنہا کے بعد دوسرے نمبر پر فرحان اختر ہیں جن کے بارے میں سرچ کرنے پر وائرس کا سامنا ہونے کا خطرہ لگ بھگ دس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح کرینہ کپور خان تیسرے نمبر پر کھڑی ہیں جو یہ خطرہ 8.67 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ٹائیگر شیروف چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ارجن کپور کے حصے میں 5 واں نمبر آیا ہے۔تیزی سے شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور چھٹے٬ کریتی سنن 7 ویں٬ جبکہ پریانکا چوپڑا 8 ویں نمبر پر ہیں۔شاہد کپور نویں٬ بپاشا باسو 10 ویں٬ سیف علی خان 11 ویں اور عالیہ بھٹ 12 ویں نمبر پر رہیں۔
وقت اشاعت : 13/10/2016 - 21:18:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :