عامر خان نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:04

عامر خان نے فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) معروف بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں ہالی وڈ کی متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے تاہم اسکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی اچھی سکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تو اس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرور سوچیں گے۔ واضح رہے کہ عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 15/10/2016 - 20:04:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :