شوبز نیوز*

روٹھے ہوئے لوگوں کو منانے کا’’گر‘‘ میرے پاس ہے ٬رانی مکرجی میری باتیں ان کو کڑوی بھی لگتی ہیں مگر جو سچ بات ہوتی ہے وہی کہتی ہوں٬انٹرویو

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکرجی نے کہا ہے کہ مجھ سے بہت سے لوگ ناراض ہیں اور روٹھے لوگوں کومنانے کا ’’گر‘‘ میرے پر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ بے شمار لوگ مجھے سے ناراض بھی ہیں اور میری باتیں ان کو کڑوی بھی لگتی ہیں مگر جو سچ بات ہوتی ہے وہی کہتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ میں ناراض لوگوں کومنانا اچھی طرح جانتی ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں جتنی بھی فلمیں بنیں ان کا میوزک اورگانے بہت معیاری ہوتے تھے جو آج بھی سنو تو ایسا لگتا ہے کہ تازہ گانا ریلیز ہوا ہے۔مگر ماضی کے مقابلے میں آج کل کی فلموں میں پیار کی بجائے مار دھاڑ جاری ہے ٬ ہمیں عوام کو تفریح سے بھرپور فلمیں دینا ہوں گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2016 - 14:40:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :