پاکستان کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’3 بہادر‘ کے سیکوئل کا ٹریلر جاری

فلم کے پہلے حصے میں تین بچوں سادی٬ آمنہ اور کامل کی کہانی پیش کی گئی تھی

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:45

پاکستان کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’3 بہادر‘ کے سیکوئل کا ٹریلر جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) پاکستان کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’3 بہادر‘ کے سیکوئل کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے٬ کہ یہ فلم اپنے پہلے حصے کی طرح کافی دلچسپ ہوگی۔فلم ’3 بہادر‘ کے پہلے حصے میں تین بچوں سادی٬ آمنہ اور کامل کی کہانی پیش کی گئی تھی جن کے پاس کچھ منفرد سپر پاورز موجود تھیں٬ فلم ’3 بہادر ٹو: دی ریونج آف بابا بلام‘ میں ان بچوں کے کرداروں اور اہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

۔

(جاری ہے)

2 سے 3 منٹ کے دورانیہ اس ٹریلر کی شروعات تو عام انداز میں ہوئی٬ لیکن بعد ازاں اب بچوں کی زندگی میں آنے والی مشکلات کو پیش کیا گیا٬ یہ تینوں دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے اور ان کا دیہان بابا بلام کو ختم کرنے کے بجائے اپنے جھگڑوں میں لگا رہے گا۔ان بچوں کی مدد کرنے والے پولیس افسر انکل دینو بھی بٴْری پاورز سے مشکلات کا شکار ہوجائیں گے۔کیا یہ تینوں ایک ساتھ مل کر انکل دینو کو بچائیں گی یا پھر کامل جھگڑوں کے باعث اپنے دوستوں سے الگ ہوجائے گا یہ جاننے کے لیے ہمیں فلم ’3 بہادر ٹو‘ کا انتظار کرنا ہوگا۔’3 بہادر ٹو‘ رواں سال 15 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 29/10/2016 - 19:45:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :