فلم ’’گولڈ ‘‘کا نیا ٹریلر جاری

مائیکل نوزیک کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز فلم 25دسمبر کو نما ئش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعہ 11 نومبر 2016 18:07

فلم ’’گولڈ ‘‘کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن ڈرامہ فلم گولڈ(Gold)کا نیاسنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیفن گیگھن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بد قسمت شخص کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک ماہر ارضیات کے ہمراہ سونے کی تلاش میں انڈونیشیا کے جنگلات کا رخ کرتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میتھیو میک کونیگھے،ایڈگر ریمیریز،جوشوا ہورٹو،برائس ہوورڈ اور مائیکل لینڈس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مائیکل نوزیک کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز فلم 25دسمبر کو نما ئش کیلئے پیش کی جائے گی۔۔

وقت اشاعت : 11/11/2016 - 18:07:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :