فلم ’دی زٴْو کیپرز وائف‘ 'کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 18 نومبر 2016 14:33

فلم ’دی زٴْو کیپرز وائف‘ 'کا پہلا ٹریلر جاری
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2016ء) حقیقی واقعات پر مبنی جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی ووڈ بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’دی زٴْو کیپرز وائف‘ 'کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی نِکی کارو کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی پولینڈ کیWarsawچڑیا گھر کے مالک اور اس کی بیوی کے گِرد گھوم رہی ہے، جنہوں نے جنگ عظیم دوئم میں لاتعداد انسانوں اور جانوروں کو پنجروں میں چھپا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور اس طرح کئی لوگوں کی جان بچائی۔

امریکی رائٹر Diane Ackermanکے ناول سے ماخوذ یہ کہانی حقیقت پر مبنی ہے، جسے جیف ایبرلی، کم زیوبک اور جولیا بلیک مین نے مشترکہ پروڈیوس کیا ہے، جس کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارجوہان ہیلڈن برگ، جیسیکا کیسٹیئن ، مائیکل میک ہیلٹن،ڈینئل بروہی اورایڈو گولڈ برگ شامل ہیں۔سنسنی خیز حقیقی جنگی واقعات کی عکاسی کرتی یہ ایکشن ڈراما بائیوگرافیکل فلم آئندہ سال 31مارچ کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔۔
وقت اشاعت : 18/11/2016 - 14:33:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :