پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی33ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

پیر 21 نومبر 2016 12:59

پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی33ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی33ویں برسی بدھ کو منائی جائیگی۔ وحید مراد نے فلم ’’انسان بدلتا ہے‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم اداکار کی حیثیت سے وہ 1962 میں فلم ’ اولاد‘ میں جلوہ گر ہوئے۔ 1966 میں انہوں نے پرویز ملک کی ہدایت میں اپنی ہی پروڈکشن میں ’’ارمان‘‘ میں بطور ہیرو کام کیا۔

جس نے اس وقت کے تمام باکس آفس کے ریکارڈز توڑ دیئے اور تھیٹر میں 75 ہفتے مکمل کئے۔

(جاری ہے)

فلم میں احمد رشدی کے گائے ہوئے ’’کوکو کورینا‘‘، ’’اکیلے نہ جانا‘‘، ’’بے تاب ہو ادھر تم‘‘ اور’زندگی اپنی تھی ابتک‘‘ جیسے گانے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوئے۔ آنے والے وقت میں وحید مراد، پرویز ملک، مسرور انور، سہیل رانا، احمد رشدی اور زیبا کی کامیاب ٹیم نے ایک بڑی تعداد میں بہترین فلمیں بنائیں۔ 1970 کی دہائی کے آخر میں ان کا کیرئیر زوال پزیر ہوا اسی دبائو کی وجہ سے ان کی گھریلو زندگی بھی ناچاقی کا شکار ہوئی۔ 23 نومبر 1983 کو وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے اور لاہور میں اپنے والد کے پہلو میں آسودہ خاک ہوئے۔

وقت اشاعت : 21/11/2016 - 12:59:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :