سینی پیک میں افواج پاکستان کی قربانیوں پر بنی فلم’’سایہ خدائے ذوالجلال ‘‘کا پریمیئر

تقریب میں فلم کی کاسٹ کی بھی شرکت ، فلم دیکھنے والوں نے اسے لالی ووڈ انڈسٹری کی بحالی کیلئے ایک مثبت قدم قرار دیا

جمعرات 29 دسمبر 2016 16:51

سینی پیک میں افواج پاکستان کی قربانیوں پر بنی فلم’’سایہ خدائے ذوالجلال ‘‘کا پریمیئر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) بحریہ ٹائون کے سینی پیک میں افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں پر بننے والی فلم سایہ خدائے ذوالجلال کا پریمیر پیش کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

فلم بینوں نے فلم کو پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری کی جانب ایک اچھا قدم قرار دیا ، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاکستانی فلم سایہ خدائے ذوالجلال جس کا پریمیر سجا بحریہ ٹائون راولپنڈی کے سینما میں فلم کی کاسٹ نے دکھائے اپنے جلوے تو دیکھنے والے بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں اور وطن کی مٹی سے محبت کی عکاسی کرنے والی فلم کو شائقین نے خوب سراہا۔ فلم کے پریمیئر میں شریک فلمی ستاروں نے بھی سایہ خدائے ذوالجلال جیسی فلموں کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ فلم بینوں کا کہنا ہے کہ ایک بار دیکھنے کے بعد فلم دوبارہ دیکھنے کو دل چاہتا ہے ،فلم پاکستانی انڈسٹری کی ترقی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔
وقت اشاعت : 29/12/2016 - 16:51:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :