بسنت کی متوقع آمد،مظہر راہی نے بسنت کے خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا

حکومت کی طرف سے بسنت کی اجازت ملنا خوش آئندہے،عوام کو بھی چاہیئے کہ اس پابندی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائے۔مظہر راہی

جمعہ 13 جنوری 2017 17:51

بسنت کی متوقع آمد،مظہر راہی نے بسنت کے خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) بسنت کی متوقع آمد کا سنتے ہی بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا گلوکار مظہرراہی نے بسنت کے لیئے خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کاآغاز کردیا۔آن لائن کے مطابق مظہرراہی نے گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں اپنے اس خصوصی گیت کا ٹریک مکمل کروایا۔اس خصوصی گیت کی شاعری ملک آصف شہزاد کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک ظہیر عباس ترتیب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے بسنت پر پابندی ختم کرنے کا اعلان خوش آئندہے عوام کو بھی چاہیئے کہ اس نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں۔ایک سوال کے جواب میں مظہر راہی نے کہاکہ اس گانے کی ریکارڈنگ اسی ہفتے میں مکمل کرلی جائیگی اور اس کی ویڈیو بھی جلدی مکمل کرلی جائیگی اس گانے کو وہ بسنت کے خصوصی شوز میں بھی پرفارم کرینگے جبکہ اس کی ویڈیو چینلز اور سوشل میڈیا پر چلائی جائیگی۔مظہرراہی نے مذید بتایاکہ ایک عرصہ بعد بسنت کی خوشی نصیب ہورہی ہے اس لیئے میں نے پہل کرتے ہوئے اس کے خصوصی گیت کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیاہے۔
وقت اشاعت : 13/01/2017 - 17:51:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :