عالمی ثقافت میں کردار،بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو فرانس کا سب سے بڑا سول اعزاز دینے کا اعلان

جمعہ 13 اکتوبر 2006 21:12

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2006ء) بھارتی ادارکار امیتابھ بچن کو عالمی ثقافت میں کردار کیلئے فرانس کا سب سے بڑا سول اعزاز لیجنڈ ”ڈی آنر،، دینے کا اعلان دہلی میں فرانسیسی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ امیتابھ بچن کو یہ اعزاز عالمی اور بھارتی ثقافت میں ان کے کردار کے لیئے دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کا کیریئر چالیس سال پر پھیلا ہوا ہے جس دوران انہوں نے ایک سو چالیس سے زیادہ فِلموں میں کام کیا ہے۔

انیس سو ننانوے میں امیتابھ بچن بی بی سی نیوز کے ایک ووٹ میں فِلم اور سٹیج کی تاریخ میں سب سے بڑی شخصیت قرار دیا۔ بچن نے اپنا کیریئر ممبئی سے شروع کیا۔ انہوں نے انیسو سو ستر اور اسی کی دہائی میں ایکشن ہیرو کے طور پر شہرت پائی۔ سن دو ہزار میں وہ پہلے بھارتی اداکار بن گئے جن کا موم کا مجسمہ لندن میں مادم تساوٴ کے عجائب گھر میں رکھا گیا۔
وقت اشاعت : 13/10/2006 - 21:12:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :