بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر شرمین عبید چنائے کے مداح نکلے

جمعرات 19 جنوری 2017 13:04

بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر شرمین عبید چنائے کے مداح نکلے
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) بھارت کے معروف ہدایت کار کرن جوہر آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کے فین نکلے۔

(جاری ہے)

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے دوران بھارتی ہدایت کار نے کہا کہ آپ کی آسکر تقریب پر کی گئی تقریر آج تک یاد ہے ،آپ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتا ہوں۔اس موقع پر شرمین عبید چنائے نے کہا کہ بچپن سے آپ کی فلمیں دیکھ رہی ہوں ،انہیں دیکھ کر ہی بڑی ہوئی ہوں۔آسکر یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے عالمی اقتصادی فورم کے مختلف سیشنز کی صدارت کریں گی ،وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی آرٹسٹ ہیں۔

وقت اشاعت : 19/01/2017 - 13:04:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :