سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس27فرور ی کو بلانے کی سمری مستر د

اسمبلی کا اجلاس 5مارچ کے بعد بلا یا جائیگا‘ذرائع

بدھ 22 فروری 2017 22:34

سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس27فرور ی کو بلانے کی سمری مستر د
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس27فرور ی کو بلانے کی سمری مستر دکر دی گئی ‘5مارچ کے بعد کو اجلا س بلا یا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے سمری حکومت کو ارسال کی گئی مگر سیکورٹی اداروں نے پاکستان سپر لیگ کی سیکورٹی کی تیاریوں کی وجہ سے اجلاس بلانے کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ سپرلیگ کے فائنل کی سیکورٹی مصروفیات کی وجہ سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پرفول پروف سیکورٹی ممکن نہیں ہوسکے گی جسکے بعد اجلاس کی سمری مستردکر دی گئی ہے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان کے مطابق اجلاس سپر لیگ کے فائنل کے بعد بلایا جائیگا ۔

وقت اشاعت : 22/02/2017 - 22:34:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :