ویت نام میں فلم پریمیئر کے دوران آتشزدگی سے کنگ کانگ کا دیو قامت مجسمہ خاکستر

پیر 13 مارچ 2017 12:51

ویت نام میں فلم پریمیئر کے دوران آتشزدگی سے کنگ کانگ کا دیو قامت مجسمہ خاکستر
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) کنگ کانگ سلسلے کی نئی فلم کے پریمیئر کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، تقریب بدمزگی کا شکار ہو گئی جبکہ کنگ کانگ کا دیوقامت مجسمہ بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ ویتنام کے شہر ہو چِن می میں جاری کنگ کنگ سلسلے کی نئی فلم ’’کانگ۔

(جاری ہے)

سکل ا?ئی لینڈ‘‘ کی پریمیئر تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے کنگ کانگ کے دیوقامت مجسمے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اسے خاکستر کر دیا۔ تقریب میں موجود لوگوں نے اس موقع پر بھاگ کر جان بچائی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ آگ سے لوگ محفوظ رہے۔ کنگ کانگ سلسلے کی نئی فلم لوگوں کو ڈرا پائے گی یا نہیں یہ تو پتا نہیں تاہم اس کی پریمیئر تقریب میں خوفناک آتشزدگی نے لوگوں کو خوفزدہ ضرور کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/03/2017 - 12:51:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :