ساحر لودھی کی پہلی فلم ’’ راستہ ‘‘ کامیابی کے راہ پر نہ چل سکی

لاہور میں مایوس کن بزنس ، فلم بینوں نے فلم کو ڈبہ قرار دے دیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 13:41

ساحر لودھی کی پہلی فلم ’’ راستہ ‘‘ کامیابی کے راہ پر نہ چل سکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء) اداکار و پروڈیوسر ساحر لودھی کی پہلی فلم ’’ راستہ ‘‘ کامیابی کے راہ پر نہ چل سکی ، لاہور میں مایوس کن بزنس ، فلم بینوں نے فلم کو ڈبہ قرار دے دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ساحر لودھی نے اپنی فلم ’’ راستہ ‘‘ کو چھ ماہ پہلے مکمل کر لیا تھا اور مناسب وقت اس کی تشہیر کے بعد اس کو ریلیز کرنا چاہ رہے تھے ۔

(جاری ہے)

فلم کو 23مارچ کو ریلیز کیے جانے کا پروگرام تھا مگر فلم میں بعض سین ایسے تھے جس پر سنسر بورڈ نے عارضی طور پر اس کی نمائش روک دی تھی ۔ سنسر بورڈ سے پاس ہونے کے بعد فلم کو 31مارچ کو لاہور اور کراچی میں ریلیز کیا جائے گا ۔ مگر وہ فلم بینوں کے معیار پر پورا نہ اتر سکی ۔ جس سے فلم پروڈیوسر کو بھاری نقصان کا سامنا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں ثناء ، شمعون عباسی ، صائمہ اظہر ، ساحر لودھی سمیت دیگر اداکار شامل تھے ۔
وقت اشاعت : 01/04/2017 - 13:41:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :