گلوکار سلمان عزیز نے فلمی مصروفیات کیوجہ سے ایور نیو اسٹوڈیو میں دفتر بنا لیا

منگل 26 مئی 2009 13:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی ۔2009ء) گلوکار سلمان عزیز نے فلمی مصروفیات کیوجہ سے ایور نیو اسٹوڈیو میں دفتر بنا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار سلمان عزیز ان دنوں 6فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر کام کر رہے ہیں جس وجہ سے انہیں گوجرانوالہ سے روز لاہور آنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے گلوکار سلمان عزیز نے ایور نیو اسٹوڈیو میں اپنا آفس بنا لیا ہے جہاں پر وہ فلمی کام کے ساتھ ساتھ اپنے البم کی ویڈیو بھی تیار کرینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے فلم ”سوہنی دھرتی “کا ایک گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے ۔

وقت اشاعت : 26/05/2009 - 13:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :