Andriod Distribution report for September 2015

Andriod Distribution Report For September 2015

اینڈریوڈڈسٹری بیوشن اپ ڈیٹ برائے ستمبر 2015

گوگل نے اپنے اینڈریوڈ پلیٹ فورم ورژنز کے اعداد وشمار کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں اینڈریوڈ لولی پاپ 21 فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسز پر انسٹا ل ہے۔اینڈریوڈ لولی پاپ نےمئی میں 10 فیصد کا پہلا سنگ میل طے کیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر)۔جون کی رپورٹ میں اینڈریوڈ کا حصہ 12.4فیصد تھا(تفصیلات اس صفحے پر) جبکہ جولائی میں مزید بڑھ کر 18.1فیصد ہو گیا تھا(تفصیلات اس صفحے پر).اب ستمبر اینڈیوڈ لولی پاپ نے 20فیصد کا بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

جیسا کہ نیچے موجود چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے یہ 21 فیصد اینڈریوڈ 5.0اوراینڈریوڈ 5.1دونوں کا مجموعہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ورژن ہی اینڈریوڈ لولی پاپ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
کٹ کیٹ ابھی تک اینڈریوڈ مارکیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔کٹ کیٹ 39.2فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے ۔ کٹ کیٹ کے بعد اینڈریوڈ جیلی بین 31.8فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔لولی پاپ کے بعد اگلا نمبر جنجر بریڈکا ہے جو ابھی بھی 4.1فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے۔

آئس کریم سینڈوچ 3.7فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسز پر انسٹال ہے جبکہ فرایونے بھی 0.2فیصد اینڈریوڈ ڈیوائسز پر انسٹال رہ کر خود کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
یاد رہے پچھلے ورژنز کے اعداد وشمار اکھٹے کرنا اتنا آسان نہیں۔ یہ اعداد وشمار گوگل پلے سٹور ایپ سے اکھٹے کیے جاتے ہیں جو اینڈریوڈ 2.2یا اس سے بعد کے ورژنز سے مطابقت رکھتی ہے۔0.1فیصد سے کم اینڈریوڈشیئر رکھنے والے ورژن کو اس چارٹ میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

Andriod Distribution report for September 2015
تاریخ اشاعت: 2015-09-09

More Technology Articles