تربت میں گرمی نے آٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر مزید دو سے تین روز تک برقرار رہے گی ،ْمحکمہ موسمیات گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 29 مئی 2017 13:33

تربت میں گرمی نے آٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا
تربت/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2017ء) ملک میں جاری حالیہ گرمی کی شدید لہر نے تربت میں گرمی کا آٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر مزید دو سے تین روز تک برقرار رہے گی جبکہ گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک میں گذشتہ کچھ روز سے جاری گرمی کی شدید لہر نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،ْ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چند روز تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی موجودہ لہر 3 روز تک جاری رہے گی اور اس دوران صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 44 سے لے کر 54 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ دو سے تین روز کے دوران پشاور، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، حیدرآباد، میرپور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ روز تربت میں ریکارڈ درجہ حرارت 53.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھااس سے قبل تربت میں 30 مئی 2009 کو سب سے زیادہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید گرمی کی پیش گوئی کے بعد کراچی میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے امدادی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں ،ْمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 39 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اس کے علاوہ لاہور 41 ڈگری، پشاور 44 ڈگری اور کوئٹہ 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش