روزہ داروں پر قدرت مہربان ہوگئی ،ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار

خیبر پختونخوا،فاٹا ،گلگت بلتستان، کشمیر، لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے آندھی اور تیز بارش کا امکان

منگل 6 جون 2017 14:23

روزہ داروں پر قدرت مہربان ہوگئی ،ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) روزہ داروں پر قدرت مہربان ہوگئی ، اسلام آباد ، پشاور اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ طوفان کا الرٹ جاری کر دیا ، لاہور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسے گا ۔کئی روز سے ملک میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا تھا ، بے تحاشہ گرمی اور بجلی کی بندش سے عوام تنگ تھے ،تاہمخیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

پشاور ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی ، پشاور میں بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا ، سائن بورڈ گر گئے ، کئی گرڈ سٹیشن بھی بند ہوگئے جس سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جو بعد میں بحال کر دی گئی ، تیز بارش کے باعث گلبہار نمبر 4 میں باڑے کی چھت گر گئی ،دو افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

طوفانی بارش سے کئی علاقوں میں سائن بورڈز بھی گرگئے ۔

ادھر پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ طوفان کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے جو آئندہ بارہ گھنٹے میں تباہی مچا سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک ،تیز ہواں اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،فاٹا ،گلگت بلتستان، کشمیر،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے کے ساتھ کہیں آندھی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ ڈویژن ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے اورگرد آلودہوائیں چلنے کاامکان

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و  گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ..

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کاامکان

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے تربیتی سیشن ..

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کا دوسرا روز

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا  ,محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا ,محکمہ موسمیات

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات