آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں،کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

اتوار 11 فروری 2018 12:20

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں،کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب بشمول راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباداور لاہور ڈویژنز، کوئٹہ اور ژوب ڈویژنز، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

اتوار کو ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سکردو منفی 06، پارا چنار منفی 04، مالم جبہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، فاٹا، راولپنڈی ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، بنوں،کوئٹہ ،ژوب اور قلات ڈویژنز میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ پشاور، بہاولپور، ڈی جی خان اور کراچی ڈویژنز میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر 27،کالام 12، پاراچنار 08، میرکھانی 07، لوئیر دیر 05، مالم جبہ 04، چترال 03، بنوں 02 اور دروش میں01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے علاقوں خضدار 11، ژوب02 اور کوئٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہکالام 06،زیارت03، مالم جبہ 02، دیر میں 01 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Weather News in Urdu

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں   گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا ..

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

مری، گلیات اور گردونواح میں 29 اپریل تک بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات