نوابشاہ میں پیر کو اپریل کے مہینے میں ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،ْ ماہر موسمیات

اس سے قبل 19 اپریل 2017 کو لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ،ْ

بدھ 2 مئی 2018 14:22

نوابشاہ میں پیر کو اپریل کے مہینے میں ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ،ْ ماہر موسمیات
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) فرانسیسی ماہر موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے شہر نوابشاہ میں پیر کو اپریل کے مہینے میں ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت یعنی 50 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر موسمیات Etienne Kapikian نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے شہر نوابشاہ میں پیر کو اپریل کے مہینے میں ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت یعنی 50 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سا انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 19 اپریل 2017 کو لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ماہرنے اسے پورے براعظم ایشیاء میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا نیا ریکارڈ بھی قرار دیا۔واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے ماہر کرسٹوفر برٹ نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ شاید پوری دنیا میں اپریل کے مہینے میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

(جاری ہے)

کرسٹوفر برٹ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل اپریل 2001 میں میکسیکو کے شہر سانتا روسا میں ریکارڈ کیا گیا 51 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت مشکوک بھروسے کا حامل ہے جب اس حوالے سے پاکستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول سے بات کی گئی تو انہوں نے تصدیق کی کہ یہ اپریل کے مہینے میں پاکستان کی موسمیاتی تاریخ میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس درجہ حرارت کے ایشیاء یا پوری دنیا میں اپریل کے مہینے میں بلند ترین درجہ حرارت ہونے کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نوابشاہ میں ریکارڈ کیے گئے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے اپریل کے مہینے میں دنیا کے سب سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے درجہ حرارت کی ماہانہ رپورٹس یا جائزہ شائع نہیں کیا جاتا۔واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 29 مارچ کو بلوچستان کے تین علاقوں لسبیلہ، تربت اور نوکنڈی میں ریکارڈ گرمی پڑی تھی۔لسبیلہ میں گرمی کا 34 اور تربت اور نوکنڈی میں گرمی کا 8، 8 سال کا ریکارڈ نہ صرف ٹوٹا بلکہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے نئے ریکارڈز بھی بنے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..

اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ..