ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار تک تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 24 جولائی 2018 11:40

ملک کے بالائی علاقوں میں اتوار تک تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار تک مالاکنڈ، ہزارہ، مردان،پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران خیبرپختونخوا کے ( بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، پنجاب میں ( فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپورڈویژن)، بلوچستان میں (ژوب، قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے اور اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش کی توقع ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، ڈی آئی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، ژوب اور کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

Browse Latest Weather News in Urdu