آرٹس کونسل کراچی نے طلباء کو ہنر سیکھنے کا موقع فراہم کیا ، مرتضی وہاب

جمعہ 18 جنوری 2019 20:46

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور بالخصوص صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے کراچی اور سندھ کے طلباء کو موقع فراہم کیا کہ وہ ہنر سیکھ سکیں اور حقیقی زندگی میں اس ہنر کا استعمال کر سکیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آرٹس کونسل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس سے فارغ ہونے والی طلباء کے مقالہ جات نمائش سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مرتضی وہاب نے آرٹس کونسل سے فارغ ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حکومت سندھ اور وہ ذاتی طور پر فارغ ہونے والے طلباء سے تعاون کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پاکستان اور سندھ کے مثبت امیج، صوفی ازم اور تہذیب کو پروان چڑھانے میں اہم ادارے کی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور بین الاقوامی دنیا میں پاکستان میں مثبت شناخت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے منظر اکبر حال میں جاری مقالہ جات نمائش کا دورہ بھی کیا اور طلباء و طالبات کی تیار کردہ پینٹنگز، ڈیزائنز اور ڈیجیٹل پینٹنگزکا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے مرتضی وہاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری تین روزہ مقالہ جات نمائش اتوار تک جاری رہے گی جس میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی سے ڈگری حاصل کرنے والے دس طلباء کے تیار کردہ پینٹنگز ، گرافکس اور ٹیکسٹائل ڈیزائنز کے نمونے پیش کئے جائیں گے۔

Browse Latest Weather News in Urdu

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

رواں سال کا مکمل گلابی چاند  پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

رواں سال کا مکمل گلابی چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب دیکھنا ممکن ہو گا؟

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

مغربی ہوائوں کا سلسلہ (کل) پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

بلو چستان میں کل سے مغربی ہوائوں کا ایک طاقتورسسٹم داخل ہو گا

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش